ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپورکےکیروتّی میں کار کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

یلاپورکےکیروتّی میں کار کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

Thu, 05 Sep 2019 17:47:40    S.O. News Service

یلاپور5/ستمبر (ایس او نیوز) یلاپور نیشنل ہائی وے 63 پر واقع کیروتّی میں رات کے وقت ایک موٹر کار کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ 

    بتایا جاتا ہے کہ جینتی نگر کا رہنے والا امیش سانو کوٹریکر(30سال)رات کے وقت سڑک کنارے سے سائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا۔ اس وقت ایک تیز رفتار کار نے اسے پیچھے سے ٹکر ماردی، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔تیز رفتاری سے کار چلانے اور امیش کی ہلاکت کا سبب بننے والا نلزم گوا کا رہنے والا سانتانوپیدرو لیتاؤ ہے جو ہبلی کی جانب سے یلاپور کی طرف سفر کررہا تھا۔اس کی وجہ سے امیش کے سر پر گہری چوٹ آئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ملزم ڈرائیور کے خلا ف کیس درج کرلیا ہے۔
 


Share: